• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے بزنس مین بیٹھ کر سندھ کا فیصلہ نہیں کریں گے، یہ صوبہ ہمیشہ ایک رہے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے بزنس مین بیٹھ کر سندھ کا فیصلہ نہیں کریں گے، یہ صوبہ ہمیشہ ایک رہے گا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم تحریک لائے اور ہم پر تنقید شروع کردی کہ تقاریر کا موقع کیوں دیا، کم عقلوں کو نہیں پتا سارا موشن ختم کرکے اہم چیز ڈسکس کرسکتے ہیں، اس اسمبلی نے کئی بار پہلے بھی اس پر بحث کی ہے، کسی کے خیال میں کچھ ہے تو وہ نکالے، سندھ اسمبلی فیصلہ کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئی ٹی وی پر بیٹھ کر فیصلہ نہیں کرسکتا، فیصلہ ایوان میں ہوگا اور فیصلہ ایوان کرے گا، ہم سندھ کے منتخب لوگ ہیں، پاکستان کی قرارداد اس اسمبلی نے پاس کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ایک بھی شخص زندہ ہے اس صوبے کو کچھ نہیں ہوگا، کوئی جلسے میں عدالت میں یا سیمینار میں فیصلہ نہیں ہوگا، بلکہ یہ ایوان فیصلہ کرے گا، جس کو جو بولنا ہے بولیں، سیر حاصل بحث کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے جو عوام کی مرضی ہوگی وہی ہوگا، عوام کی نمائندگی یہ ایوان کر رہا ہے، اسپیکر صاحب آپ اجازت دیں ہم اس پر بحث کریں، یہ صوبہ ایک رہے گا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ  اس پر جتنے دن بحث کرنی ہیں کریں، یہ صوبہ ایک تھا ایک رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید