پنجاب بھر میں پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 278 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس دوران 9578 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
رواں سال کومبنگ و سرچ آپریشنز کے دوران 32 ہزار303 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد سے 2238 پستول، 171 بندوقیں، 246 رائفلیں اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔