• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کے ایکشن کے بعد امام الحق لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

امام الحق— فائل فوٹو
امام الحق— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔

امام الحق لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

امام الحق نے پنڈلی کی انجری کی وجہ سے لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی۔

پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت چکا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید