• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں ویڈیوز بنانے پر اسپیکر برہم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی ہال میں ارکان کی جانب سے ویڈیوز بنانے پر اسپیکر نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے کو ایوان کے ڈیکورم کے خلاف قرار دے دیا۔

سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ ہاؤس کا اپنا تقدس ہے، ہم سب پر اسے برقرار رکھنا فرض ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے ارکان کو ہدایت کی کہ اسمبلی ہال میں ویڈیوز بنانے کا سلسلہ فوری ختم کریں۔

اسپیکر نے واضح کیا کہ کسی رکن کو تقریر کرنے سے نہیں روکا جا رہا، ارکان اپنی بات تقاریر میں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان کو ان کی تقاریر اور کارروائی کی تمام ریکارڈنگز فراہم کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید