• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی آئینی شناخت کسی انتظامی فائل تک محدود نہیں، ندا کھوڑو

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ندا کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ کی آئینی شناخت کسی انتظامی فائل تک محدود نہیں۔

سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ندا کھوڑو نے کہا کہ سندھ پاکستان کے خلاف نہیں، بلکہ پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1943ء کی تاریخی سندھ اسمبلی کی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیادی تاریخ کا اہم حصہ ہے، سندھ ہمیشہ اپنی آئینی شناخت اور صوبائی خودمختاری کا دفاع کرتا رہے گا۔

پی پی رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ ہم جس پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں، وہی پاکستان ہے، جس کے قیام میں سندھ نے اہم کردار ادا کیا، سندھ کی آئینی شناخت کسی انتظامی فائل تک محدود نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کاغذ پر نقشے بنائے جا سکتے ہیں، سیاسی بیانات اور پریس کانفرنسز کی جاسکتی ہیں، ان سب سے سندھ کے عوام کے دلوں کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ندا کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی شناخت اور وحدت کو انتظامی فیصلوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا، سندھ اپنی صوبائی خودمختاری اور آئینی شناخت کا ہمیشہ دفاع کرتا رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ کی شناخت عوام کے دلوں میں بستی ہے، اسے کسی نقشے یا سیاسی بیان سے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

قومی خبریں سے مزید