• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرغز صدر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات نئی سطح پر لے جانے کا عزم

کرغز صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کا خیر مقدم کیا۔

ایک بیان میں کرغز صدر نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے باہمی اعتماد کا ثبوت ہیں، دونوں کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مشترکہ اعلامیے اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں اہم معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کیےگئے۔

کرغز صدر نے مزید کہا کہ پاکستان، کرغزستان کا تجارت بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہیں، ہم مکمل تعاون کریں گے۔

کرغز صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی چھٹےنومیڈ گیمزمیں شرکت روایتی کھیلوں کےفروغ کے عزم کی علامت ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

کرغستان کے صدر نے ائیر پورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا، کرغز صدر خود گاڑی چلا کر وزیراعظم شہباز شریف کو ایئرپورٹ لائے۔

وزیراعظم کے کرغستان کے دورے میں مختلف شعبوں میں 16 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں 2 سال کے اندر تجارت کو 200 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانا بھی شامل ہے۔

وزیراعظم نے دورے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

قومی خبریں سے مزید