• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے دارلحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مقامی حکومتوں سے متعلق بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کےلیے کل پیش ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، کونسل ممبران میں جنرل کونسلر، خواتین اور اقلیتی نمائندگی شامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق داخلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظور کےلیے پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید