• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مجھے بہت دکھ ہے، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ تنقید سے نا گھبرایا ہوں نا گھبراتا ہوں، قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مجھے بہت دکھ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا، ضروری تھا، پرفارمنس کے سوا دیگر معاملات ہیں، فی الحال اسے دیکھ رہے ہیں، ابھی وقت نہیں کرکٹ کے سوا بات کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنقید سے نا گھبرایا ہوں نا گھبراتاہوں، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جنھوں نے خود کچھ نہیں کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم جیسا بڑا کھلاڑی بات کرے، تو میں سنجیدہ لوں، جو کہتے ہیں میں کرکٹ کو وقت نہیں دیتا، انھیں کچھ معلوم ہی نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری پرفارمنس بہت خراب ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھیں، ان کی تذلیل برداشت نہیں کروں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید