• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس کا محسن نقوی سے ایران جنگ پر سوال، جاری رہنے پر اظہار حیرت

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے اپنی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاوس میں ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، معروف بزنس مین آصف رنگون والا اوردیگر بھی موجود تھے، شاہ چارلس کا محسن نقوی سے ایران جنگ پر سوال، جنگ جاری رہنے پر اظہار حیرت، محسن نقوی نے بتایا کہ صورتِ حال ’’ایک قدم آگے اور ایک قدم پیچھے‘‘ کے مصداق ہے۔شاہ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار،  تفصیلات کے مطابق شاہ چارلس سے پاکستانی ٹیم نے ملاقات کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے تھے، شاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں سے برطانیہ میں ان کے قیام، لندن کے موسم، فٹنس اور حالیہ کارکردگی کے بارے میں گفتگو کی اور آئندہ میچوں کیلئے حوصلہ افزائی بھی کی۔

اہم خبریں سے مزید