• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: موٹرسائیکل سوار کے گرنے کا واقعہ، نوجوان کی موت کا ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے درخوست دائر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے شادمان میں موٹرسائیکل سوار کو ہاتھ کا اشارہ کرکے دھکا دینے کے واقعے کی انکوئری کرنے اور اس کی موت کا ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ 

درخواست ناصر چوہان ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ 26 گست کو شادمان کے قریب نوجوان موٹرسائیکل سوار گر کر جاں بحق ہوا۔ 

درخواست میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک اہلکار نے رکنے کا اشارہ کیا تھا۔ سیف سٹی کیمرہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب بھر میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے احکامات جاری کرے اور شہری زین کی موت کا ریکارڈ محفوظ کرنے اور اس کی انکوائری کرنے کا حکم دے۔

قومی خبریں سے مزید