لندن(مرتضی علی شاہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشیر برائے اے آئی و اسپیشل انیشیٹیو علی ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا انقلاب لاکر تیزی سے ترقی کی منازل طے کریں گے، لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے اے آئی کا مضمون متعارف کرا دیا گیا ہے،مریم نواز کے پنجاب 2029 اے آئی وژن کے تحت پنجاب کو ساوتھ ایسٹ ریجن کا اے آئی دوست علاقہ بنائیں گے۔