• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین دہائیوں پر محیط خدمات کا اعتراف، ڈاکٹر شابی احمد کو تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) تین دہائیوں پر محیط خدمات کا اعتراف، ڈاکٹر شابی احمد کو تمغۂ امتیازسے نوازدیاگیا،برطانیہ کے معروف پاکستانی یورولو جسٹ کو صدر آصف زرداری نے قومی اعزاز عطا کیا۔برطانیہ میں گردے کی پتھری نکالنے کے کم تکلیف دہ اور کم پیچیدہ طریقۂ علاج کے بانی ماہرین میں شمار ہونے والے معروف برطانوی پاکستانی کنسلٹنٹ یورولوجسٹ ڈاکٹر محمد شابی احمد کو برطانیہ اور پاکستان میں تقریباً تین دہائیوں پر محیط غیر معمولی عوامی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید