لندن(مرتضی علی شاہ) صدر زرداری کے پاس ان کے بچوں کی بھی لندن آمد متوقع ہے بختاور بھٹو زرداری بچوں اور شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ لندن پہنچ گئیں، وہ اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے لندن پہنچی ہیں،ان کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گی، بختاور بھٹو زرداری بچوں اور شوہر کے ہمراہ اسی ہوٹل میں مقیم ہیں جہاں آصف علی زرداری ٹھہرے ہوئے ہیں۔