• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ڈسپنسریوں کے بعد ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال بھی کمپنی کے حوالے کرنے کی تیاری

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ حکومت نے صوبے کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کا انتظام ایک کمپنی کے سپرد کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کیلئے محکمہ صحت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔سیکنڈری ہیلتھ کیئر اسپتالوں کے انتظام کیلئے سیکشن 42کمپنی کا قیام،وزیراعلیٰ کی منظوری سے کمیٹی تشکیل، 15 روز میں سفارشات طلب ،سندھ میں بہترین طبی سہولیات کے حکومتی دعوے، پھر سرکاری اسپتال کمپنی کے حوالے کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے تشکیل دی گئی کمیٹی سندھ میں DHQ اور THQ اسپتالوں کے انتظام کیلئے مجوزہ سیکشن 42 کمپنی کے قیام کے حوالے سے ادارہ جاتی، انتظامی، مالی، انسانی وسائل، ریگولیٹری اور قانونی امور کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینر اسپیشل سیکریٹری (ایڈمن)، محکمہ صحت ہوں گے جبکہ چیف پروگرام منیجر ہیلتھ مینجمنٹ اینڈ ریفارم یونٹ، ایڈیشنل سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ حیدرآباد، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن، محکمہ خزانہ، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن، محکمہ قانون اور محکمہ صحت کے نمائندے کمیٹی کے ارکان ہوں گے، جبکہ دیگر تکنیکی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔ دستاویز کے مطابق کمیٹی مجوزہ کمپنی کے قیام کے مستقل و غیر مستقل مالی اثرات، انتظامی و آپریشنل اخراجات اور حکومت پر پڑنے والے ممکنہ مالی بوجھ کا جائزہ لے گی، جبکہ DHQ اور THQ اسپتالوں میں تعینات BS-01 سے BS-20 تک سرکاری ملازمین اور طبی عملے کی سروس شرائط، ترقی، انتظامی و تادیبی کنٹرول، پنشن اور دیگر واجبات سے متعلق فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید