• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ امتناعِ منشیات کے مقدمے میں بری



کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آئے حادثے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، امتناعِ منشیات کے مقدمے میں عدالت نے ملزمہ کو عدم شواہد کی وجہ سے بری کر دیا، ملزمہ مرکزی مقدمے سے پہلے ہی بری ہو چکی ہے۔

سٹی کورٹ میں کارساز حادثے سے متعلق امتناعِ منشیات مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزمہ کو عدم شواہد کی وجہ سے بری کر دیا۔

عدالت کے روبرو پراسیکیوشن ملزمہ کے خلاف منشیات استعمال کرنے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

ملزمہ کے وکیل فواد علی کچھی نے مؤقف اختیار کیا کہ کیمیائی تجزیے اور خون کے ٹیسٹ میں کہیں بھی آئس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی۔

وکیلِ صفائی کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزمہ سے حاصل کیے گئے نمونوں کو ٹیمپر کیا گیا، جبکہ کیس کے تفتیشی افسر نے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی چھپائی تھی۔

عدالت نے شواہد ناکافی ہونے پر ملزمہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔

پولیس کے مطابق کارساز حادثہ اگست 2024ء میں پیش آیا تھا، جب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے۔

ملزمہ مرکزی مقدمے سے بھی بری ہوچکی ہے، جبکہ آج کے فیصلے کے بعد اس کے خلاف امتناعِ منشیات کا مقدمہ بھی ختم ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید