• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گاڑی کی ٹکر سےجاں بحق باپ بیٹی کی کہانی سامنے آگئی


کارساز کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹی کی کہانی سامنے آگئی۔

جاں بحق ہونے والی آمنہ گھر میں سب سے چھوٹی اور باپ کی لاڈلی تھی۔ باپ نے پاپڑ بیچ بیچ کر بیٹی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور اسے ایم بی اے کرایا۔

بیٹی جب محنتی باپ کا ہاتھ بٹانے کے قابل ہوئی تو حادثے میں باپ اور بیٹی دونوں ہی کی جان چلی گئی۔ مقتولین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہوگئی ہے، انہیں انصاف چاہیے۔

کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی ایسی بے قابو ہوئی کہ موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی کار سے ٹکراگئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار آمنہ اسکے والد 60 سالہ عمران عارف بحق ہوگئے۔ 

متوفی عمران اسکیم 33 گلزار ہجری میں ایک بیڈ لاؤنج فلیٹ میں رہتا تھا اور گزر بسر کے لئے سائیکل رکشے پر پاپڑ دکانوں پر فروخت کرتا تھا۔

عمران کی 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے، جاں بحق آمنہ نجی کمپنی میں ملازم تھی۔

قومی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید