• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی لندن میں آصف زرداری سے ملاقات، متعلقہ حلقوں کو بتا دیں سندھ کی تقسیم ناقابل قبول ہے، صدر مملکت

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارک لین میں ہونے والی ایک اہم اور کشیدہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تجویز پر دوٹوک انداز میں ’نہیں‘ کہہ دیا‘باخبر ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے محسن نقوی سے کہا کہ متعلقہ حلقوں کو واضح طور پر بتادیں کہ سندھ کو تقسیم کرنا یا اس سے ملتی جلتی کوئی بھی تجویز پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ناقابل قبول ہے اور اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکتی‘صدر زرداری نے زور دیا کہ اہم آئینی اور قومی معاملات کو وسیع تر قومی اتفاق رائے کے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا‘تمام سیاسی اور دیگر متعلقہ فریقوں کو قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا اور ایسے حساس معاملات کا کوئی پائیدار حل متعلقہ فریقوں کے درمیان مشاورت اور اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں۔

اہم خبریں سے مزید