کراچی (بابر علی اعوان) سیکریٹری صحت سندھ کے اسٹاف افسر کے خلاف محکمہ صحت کی تین خواتین افسران نے مبینہ ہراسگی، ناروا سلوک، دھمکانے اور جانبدارانہ رویے کی شکایات درج کرا دی ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ سے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئی الزام ثابت نہیں ہوا تاہم انہوں نے تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے سے گریز کیا، فہیم سومرو کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواستیں جمع کرائی۔ یہ الزامات گریڈ 17 کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فہیم الدین سومرو پر عائد کیے گئے ہیں، جو اس وقت سیکریٹری صحت کے اسٹاف آفیسر کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے طور پر بھی تعینات ہیں، جبکہ انہیں ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے مالی ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر (DDO) اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔