کراچی (بابر علی اعوان) کراچی میں منکی پاکس (ایم پاکس) کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، جس کے بعد شہر میں رواں سال کیسز کی تعداد 13 جبکہ سندھ میں 39ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 19 سالہ نوجوان میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے پر اسے گزشتہ روز سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال لایا گیا۔