پیپلز پارٹی سندھ کا صوبائی صدر نثار کھوڑو کی صدارت کراچی میں اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ اسمبلی کی قرارداد کے باوجود وفاقی وزراء کے بیانات کی مذمت کی گئی۔
پی پی ترجمان کے مطابق وفاقی وزراء کے بیانات صوبے کی آئینی حیثیت میں غیرآئینی مداخلت ہیں، وزیراعظم وفاقی وزراء کے بیانات کا نوٹس لے کر ایسے بیانات بند کرائیں۔
ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا اجلاس میں قرارداد کی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی مذمت کی گئی۔