• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر کابینہ یا پارٹی فیصلے کے وفاقی وزراء کا مزید صوبوں کا بیان قابلِ مذمت ہے، رضا ربانی

رضا ربانی فائل فوٹو
رضا ربانی فائل فوٹو 

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کا بغیر کابینہ یا پارٹی فیصلے کے ملک میں مزید صوبوں، انتظامی اکائیوں کے بارے میں بیان، قابلِ مذمت ہے۔

 اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں، مزید صوبوں کا معاملہ وفاق نے نہیں طے کرنا، بلکہ آئینِ پاکستان 1973 کے مطابق اس کا فیصلہ متعلقہ صوبوں کے عوام نے کرنا ہے، اس سلسلے میں وفاقی سطح پر کوئی بھی کمیٹی بنانا مسترد کی جاتی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے پہلے تعلیم اور صحت جیسے امور وفاقی حکومت کے پاس تھے، اس میں کیا کوئی ترقی کی گئی۔

 پی پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان ایک مختلف نسلوں، زبانوں اور ثقافتوں کا معاشرہ ہے، اس حقیقت کا انکار ایک تاریخی غلطی ہوگی، پاکستان کا اتحاد اس کے تنوع میں ہے، وفاق کی تقسیم کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔

قومی خبریں سے مزید