کراچی کے علاقے کورنگی جام صادق پل پر گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکار اویس تنولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
شہید پولیس اہلکار نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج تھا۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ کا اعلان اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔