• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجکر 15 منٹ پر پیغام دیا، انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے پہنچنا ہے، ایشلے نوفکے

پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا کہنا ہے کہ  پی سی بی نے صبح 3 بج کر 15 منٹ پر پیغام دیا، آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں ٹیم پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ دوران سیریز کھلاڑیوں کا تبدیل ہونا، کسی بھی لحاظ سے حوصلہ افزا نہیں، البتہ ہمارا فوکس صرف کھیل پر ہے اور میرا کھلاڑیوں کو بھی یہی مشورہ ہے، وہ اس بات کو سمجھتے ہیں۔

آسٹریلیا کیلئے ایک ون ڈے اور 2 ٹی20 کھیلنے والے 49 سال کے فاسٹ بولنگ کوچ کہتے ہیں کہ ایجبسٹن کی پچ پر گھاس ہے، لیکن ابھی ایسا کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہی پچ ٹیسٹ کے دوران ہوگی، مطلب ٹیسٹ کی پچ پر گھاس رکھی جائیگی یا نہیں۔

ایشلے نوفکے نے پاکستان ٹیم کے کمبی نیشن کے سوال پر جواب دیا، یہ تھوڑا جلدی کیا جانے والا سوال ہے، ٹاس سے پہلے اس بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ سے دوران پریس کانفرنس پاکستان بھیجے گئے کھلاڑیوں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا، کیا واقعی ان کھلاڑیوں سے کرکٹ سے ہٹ کر کسی دوسرے معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، ایشلے نوفکے نے سپاٹ لہجے میں کہا مجھے اس سے متعلق کچھ خاص نہیں معلوم ، آپ سے ہی پتہ چلا، لیکن مجھے اس سے متعلق کچھ نہیں پتہ۔

سوال کرنے والے کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں، ایسا کچھ نا ہو، جس طرح آپ پوچھ رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید