• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اے ایس آئی اور اسپتال کا جونیئر کلرک رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کارروائی کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور جونیئر کلرک سروسز اسپتال کو گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر  اے ایس آئی محمد مشتاق کو گرفتار کیا، جونئیر کلرک نرسنگ سیکشن سروسز ہاسپٹل لاہور حافظ محمد بلال کو بھی گرفتار کر لیا۔

ملزم بلال نے میٹرنٹی لیو کی منظوری کیلئے رشوت طلب کی تھی، ملزمان سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید