• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

فوٹو: پنجاب پولیس ویب سائٹ
فوٹو: پنجاب پولیس ویب سائٹ 

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عبدالکریم نے 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی، ترقی پانے والوں میں لاہور کے7، راولپنڈی کے 19، فیصل آباد کے  11سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور ملتان کے8، 8 سرگودھا کے 6، شیخوپورہ کے 4 سب انسپکٹرز، گجرات کے 3، بہاولپور کے 2، ڈی جی خان کے 2 اور ساہیوال کا ایک سب انسپکٹر شامل ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی، دوسرے فیز میں پروموشن بورڈ کا اجلاس آئندہ چند دنوں میں منعقد ہوگا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر عہدے پر ترقی کیلئے 300 سے زائد مزید کیسز زیر غور آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید