• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ایشین کرکٹ: ہانگ کانگ چائنا کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں

دبئی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان نے کمزور حریف ہانگ کانگ چائنا کو72رنز سے شکست دے کر خواتین ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ لیفٹ آرم اسپنر نشرہ ساندھو نے چار اوورز میں سات رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئے انہوں نے ایک اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ پاکستان کی جانب سے اس فارمیٹ میں بہترین بولنگ ہے۔143 کے جواب میں ناکام ٹیم 71رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جبکہ بھارتی ٹیم بھی ٹاپ فور میں کوالی فائی کرچکی ہے۔ ہانگ کانگ کی تین کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکی ۔کیری نے سب سے زیادہ30اور یاسمین دسوانی نے13رنز بنائے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر143رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے35گیندوں پر 47رنز چھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ عائشہ ظفر نے19گیندوں پر26رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثناء نے2 چھکوں کی مدد سے24 گیندوں پر24 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کئے۔ جوائے لین کور نے چاراقراء سحر اورکیری چن نے دو دو وکٹ لیے ۔

اسپورٹس سے مزید