ضلع ٹانک میں شیخ سلطان کے علاقے میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔
ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کے مرکزی دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی پی او نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے گزشتہ رات دیوار کے قریب بارودی مواد نصب کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔