• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کیساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا: کپتان انگلینڈ ٹیم جو روٹ

فوٹو: رپورٹر
فوٹو: رپورٹر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کا مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے ٹھیک ایک دن پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ  تمام توجہ کا محور اگلے پانچ دن ہونگے، جہاں ہم بڑا اسکور بنا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجبسٹن میں نیا میدان نئی گیند اور نیا میچ ہوگا۔

35 سالہ جو روٹ، جنہوں نے 168 ٹیسٹ میچوں میں 50.03 کی اوسط سے 14 ہزار 208 رنز 41 سنچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں، نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان ایک کمزور اور آسان ٹیم ہے۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر کہتے ہیں کہ بہت آسان ہے کہ آپ کسی کو بہت خراب اور کسی کو بہت اچھا کہہ دو۔ جو روٹ کہتے ہیں کہ کھیل میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، پاکستان ٹیم کے خلاف برتری حاصل ہے، لیکن ان کے پاس مقابلے کے لیے اچھی ٹیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عباس نے لارڈز پر 5 آؤٹ کیے۔ سعود شکیل نے 97 رنز بنائے۔ ان کے اسکواڈ میں چند تبدیلیاں ہوئی ہیں، لیکن ایسا کہنا کہ ایجبسٹن میں انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ ملے گا۔ ایسا ہر گز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ ٹیم کو پہلے ہی 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید