واروکشائر کاؤنٹی کے ہوم گراونڈ پر انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے 12 کھلاڑی طے کر لئے ہیں، اطلاعات کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں تین کھلاڑی اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 سال کے وکٹ کیپر غازی غوری کی قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے، جبکہ خانیوال سے تعلق رکھنے والے 29 سال کے آل راؤنڈر محمد عمران رندھاوا ٹیسٹ کھیلنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
58 فرسٹ کلاس میچوں میں دائیں ہاتھ کے بیٹسمین عمران رندھاوا نے 2 سینچریوں کیساتھ 2255 رنز بنانے کیساتھ بطور میڈیم فاسٹ بولر 110وکٹیں حاصل کی ہیں۔
پاکستان ٹیم اگر چار فاسٹ بولر کیساتھ میدان میں اتری تو مردان کے 21 سالہ کے تیز بولر رضا اللّٰہ بھی ڈیبیو کرینگے، دائیں ہاتھ کے تیز بولر نے 2025ء میں پشاور کے لیے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 8 فرسٹ کلاس میچوں میں 30 کھلاڑی آوٹ کئے ہیں۔
پاکستان ٹیم اگر ایک اسپنر کیساتھ ٹیسٹ کھیلی تو ملتان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر 21 سال کے عرفات منہاس مضبوط امیدوار ہیں، عرفات منہاس پاکستان کے لیے 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ پر پاکستان کے تیسرے ٹیسٹ کے لئے 12ممکنہ کھلاڑی یہ ہیں۔
صائم ایوب، اذان اویس، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم ( کپتان)، شان مسعود، سعود شکیل، غازی غوری( وکٹ کیپر)، محمد عباس، محمد علی، محمد عمران رندھاوا، عرفات منہاس اور رضا اللّٰہ۔