• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب سے جماعت اسلامی دھرنا دے رہی ہے پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ 21 سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ اس کے مخصوص روٹس ہیں، آگمنٹیشن کے 77 ارب سے کام ہوگا اور جہاں جہاں کام ہوگا سڑکیں بنائی جائیں گی، جب سے جماعت اسلامی دھرنا دے رہی ہے پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  اسمبلی میں فریال بی بی نے عوام کی ترجمانی کی، ناقدین جب لاڑلانہ جاتے ہیں سندھ کی وحدانیت کی بات کرتے ہیں، فریال بی بی بھائی اور بھتیجے کی سپورٹ میں سیاسی معاملات دیکھتی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  عوام سے وعدوں کے برعکس مصطفیٰ کمال نے اپنی حالت بدل لی، مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ تھے تو اس وقت انکی سوچ مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی رائے کا احترام کرتا ہوں مگر اتفاق نہیں کرتا، فیصلہ سازی میں اتنے شکوک ڈال دیتے ہیں کہ فیصلہ ہو ہی نہیں پاتا، محسن نقوی کے خطاب پر تالیاں بجانے والے اشرافیہ تھے، یہاں سے سمجھ آتی ہے کہ یہ سوچ عوامی نہیں ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے ترقیاتی منصوبوں کے ڈیش بورڈ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کون کیا ترقیاتی کام کر رہا ہے، بجٹ کتنا ہے؟ یہ تمام تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

کے ایم سی کے مطابق شہر میں 733 ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی لاگت 59 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ روپے ہے، جبکہ اب تک 23 ارب 67 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کے لیے 14 ارب 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات میں صوبائی اے ڈی پی کے 114 منصوبے، میگا اسکیمز کے 10 منصوبے، 26 سڑکوں کے 16 پیکیجز ہیں۔

ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے 263 منصوبے، کلک اسکیمز کے 14 منصوبے اور کے ایم سی فنڈز سے 106 منصوبے شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید