• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبے پی ٹی آئی بنائے تو ٹھیک، کوئی اور بنائے تو ان کو تکلیف ہے، بیرسٹر عقیل ملک

وفاقی وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نئے صوبے پی ٹی آئی بنائے تو ٹھیک، کوئی اور بنائے تو ان کو تکلیف ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان، بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی شفیع جان نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ اس ماہ سینیٹ یا قومی اسمبلی کا کوئی اجلاس نہیں، قیادت اور پارلیمانی لیڈرز نے سمجھا تو اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی کمیٹی سے بات چیت چل رہی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اسمبلی قانونی نہیں تو پھر نئے صوبوں سے متعلق عوام کی رائے لی جائے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ نئے صوبے پی ٹی آئی بنائے تو ٹھیک کوئی اور بنائے تو ان کو تکلیف ہے۔

وفاقی وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لے آئی تھی اس لیے ہم نے لانگ مارچ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کبھی پرامن نہیں ہوا ہے، ان کا ممکنہ لانگ مارچ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز سے متعلق رپورٹ میں تمام حقائق درج ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید