• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: کھلے نالے میں گر کر جاں بحق بچے کی تدفین کردی گئی

حیدر آباد میں گھر کے باہر کھلے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی تدفین کردی گئی ہے، عبدالہادی نامی بچہ چار بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ 

حیدر آباد کا گنجان آباد علاقہ کالی موری جہاں گھر کے باہر نالے کچرے سے بھرے نظر آتے ہیں۔گذشہ روز دوسال کا عبدالہادی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نالے میں جاگرا تھا۔

حادثہ کے وقت بچے کے والد شاہد قریشی مزدوری کرنے گھر سے باہر تھے۔ 

کالی موری کے علاقے میں ستار شاہ نالہ سب سے بڑا سیوریج کا نالہ ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی متعدد بچے نالے میں گر چکے ہیں۔

حیدر آباد شہر کا سیوریج کا نظام نالوں اور مین ہولز پر مشتمل ہے لیکن کئی مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث جان لیوا حادثات ہوچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد  زین العابدین میمن کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیر قانونی طور تعمیرات بھی ہوئی ہے جس کا سروے کرا رہے ہیں۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ شہر بھر میں کھلے نالوں پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکے۔

قومی خبریں سے مزید