لندن(مرتضیٰ علی شاہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ماہ نور صفدر کی لندن کی SOAS یونیورسٹی سے بشریات (Anthropology) میں گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کا لمحہ شاید ہی کوئی ہو کہ ان کی اولاد اپنی تعلیم مکمل کرے۔مریم نواز نے لندن کے مختصر نجی دورے کے دوران اپنی بیٹی ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔دریں اثنا انہوں نے لیگ (ن) برطانیہ کے رہنماؤں سے ظہرانے پر ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں نئے صوبوں کے قیام پراختلافات کی اطلاعات مستردکردیا۔ یہ تقریب وسطی لندن میں قائم SOAS یونیورسٹی کی ستمبر 2026 کی گریجویشن تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔