• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے محمود اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری پر وزیراعظم کا خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہوا، وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل کی یقین دہانی کروا دی۔

اس سے قبل محمود خان اچکزئی سے رانا ثناء اللّٰہ اور طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی تھی، وزیراعظم کی جانب سےخط کا جواب بھجوانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کوئٹہ میں ہیں، آئندہ دو تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم کے خط پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم کے خط پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید