• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان پر 320 کی برتری

فوٹو بشکریہ پی سی بی/ ایکس
فوٹو بشکریہ پی سی بی/ ایکس

ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان پر 320 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی۔

ایجبسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 156 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جہاں انگلینڈ کے بیٹرز نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 

دوسرے دن ہیری بروک 75، جیمی اسمتھ 69، ڈین لارینس 65، اولی روبنسن نے 50، گس ایٹکنسن نے 19 اور جوش ٹنگ نے 15 رنز بنائے جبکہ جوفرا آرچر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے 4 وکٹیں لیں، محمد علی اور محمد عمران نے دو، دو جبکہ محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  

پاکستان ٹیم اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید