کراچی میں جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی پر تشدد کیس میں نامزد ملزم کونین شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیرون شہر فرار ہونے کا خدشہ تھا۔
ملزم کی عدم گرفتار پر چیئرپرسن قائمہ کمیٹی داخلہ نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ 8 ستمبر کو جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ پروفیسر عارف ساقی کو بااثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزمان نے پروفیسر عارف ساقی کے سر پر پستول کے بٹ مارے، ہوائی فائرنگ کی اور اپنے ریسٹورنٹ میں زبردستی بٹھائے رکھا۔
پروفیسر عارف ساقی نے بتایا تھا کہ صفورا چورنگی پر ڈبل کیبن کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز نے رکنے کا اشارہ کیا، پھر تیزی سے ریورس کرتے ہوئے آن لائن ٹیکسی سے ڈبل کیبن ٹکرا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے نقصان بھرنے کا مطالبہ کیا تو ڈبل کیبن سے نکلنے والے شخص نے تشدد کیا، دھکے دیے، گھسیٹ کر ریسٹورنٹ میں لے گئے وہاں بھی مار پیٹ کی۔