کراچی میں سوک سینٹر کے قریب پلاٹ میں کھڑے پانی میں 12سال کا لڑکا ڈوب گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق نوجوان کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی ہے، بڑے رقبے کے پلاٹ میں تقریباً 30 فٹ سے زائد گہرا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تین دوست شام کو پانی میں نہانے آئے، دو دوست نکل آئے جبکہ تیسرا ڈوب گیا۔
دوستوں نے ڈر کے باعث اس وقت کسی کو نہیں بتایا، بعد میں اہلخانہ کو بتایا۔