• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے لاہور کے سامنے پیش، وقت طلب

دبئی(عبدالماجد بھٹی)انگلینڈ کے دورے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں محمد رضوان اور امام الحق کی مشکلات میں کمی نہیں آسکی ہے۔دونوں کھلاڑی جمعرات کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کے سامنے پیش ہو ئے دونوں کھلاڑیوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی کی شکایت پردونوں کرکٹرز سے ان کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کئے تھےاین سی سی آئی اے نے کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق کے وکلا کو اندر جانے سے روک دیا۔وکلا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے بغیر نوٹس غیرقانونی طور پر کرکٹرز کو فون کال پر طلب کیا اور ہم ساتھ آئے تھے بلڈنگ کے اندر آنے دیا لیکن اندر جانے نہیں دیا جارہا۔

اہم خبریں سے مزید