• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ، پاکستانی ٹیم کو پناہ گزین سمجھ لیا، ہوٹل کے باہر نقاب پوشوں کا مظاہرہ

دبئی(عبدالماجد بھٹی)انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی انڈر19کرکٹ ٹیم کو ناقص انتظامات کے بعد بدھ کی شب اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب مقامی لوگوں نے پاکستانی نوجوان کرکٹرز کو پناہ گزیں سمجھ کر ان کے ہوٹل کے باہر 40کے قریب نقاب پوشوں نے جمع ہوکر مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا۔انگلینڈ کے شہر پورٹس ماوتھ میں ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو177رنز سے شکست دینے کے بعد جب پاکستانی کرکٹر چار ستاروں والے ہوٹل پہنچے اورپاکستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم اچانک اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی پاکستانی ٹیم کو اس بس میں سفر کرایا گیا جو عام طور پر پناہ گزینوں کے لئے استعمال ہوتی ہےمقامی لوگوں نےپاکستانی کرکٹرز کو پناہ کے متلاشی افراد کا گروہ سمجھ لیا گیا۔ ہوٹل کے باہر مظاہرین کا ایک گروہ اس اطلاع پر جمع ہو گیا تھا کہ وہاں پناہ کے متلاشی افراد قیام پذیر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید