لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 80 سالہ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا بیٹا بیوی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس غلام دستگیر کے مطابق مقتول محمد عظیم کو اس کے سگے بیٹے بلال نے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا تھا۔
ایس پی غلام دستگیر نے مزید بتایا ہے کہ مقتول جائیداد بیٹے کے نام نہیں کر رہا تھا جس پر ملزم بلال اور اس کی بیوی شمع اسے قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔
پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔