• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل نے رواں سال آئی فون 18 کیوں لانچ نہیں کیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 18 پرو، پرو میکس اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کر دیا لیکن آئی فون 18 اب تک منظرِ عام پر نہیں آیا۔

ایپل نے 9 ستمبر کو ’سرپرائز اینڈ شائن‘ ایونٹ میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’آئی فون ڈیو‘ لانچ کیا لیکن اس موقع پر نئی آئی فون سیریز کے روایتی ماڈل آئی فون 18 کو پیش نہیں کیا گیا۔

حالانکہ کمپنی ہر سال ستمبر میں جب بھی اپنی نئی آئی فون سیریز لانچ کرتی ہے تو اس میں روایتی ماڈل کے ساتھ زیادہ مہنگے پرو اور پرو میکس ماڈلز شامل ہوتے ہیں لیکن رواں سال تقریب میں توجہ مکمل طور پر پریمیئم ڈیوائسز پر مرکوز رہی اور روایتی ماڈل آئی فون 18 کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کمپنی نے روایتی ماڈل آئی فون 18 کی عدم موجودگی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی لیکن مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روایتی ماڈل کو ختم نہیں کیا گیا بلکہ امکان ہے کہ اسے 2027ء کے آغاز میں متعارف کروایا جائے گا۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ اقدام ایپل کی آئی فون لانچ کرنے کی حکمتِ عملی میں تبدیلی کا حصہ ہو سکتا ہے، جس کے تحت کمپنی مستقبل میں آئی فون کے مختلف ماڈلز کو ایک ساتھ لانچ کرنے کے بجائے مختلف اوقات میں لانچ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں روایتی ماڈل آئی فون 18 کو رواں سال لانچ نہ کرنے کے فیصلے کے پیچھے کئی ممکنہ وجوہات بتائی جا رہی ہیں، جن میں کمپنی کی جانب سے روایتی ماڈل آئی فون 18 میں کئی اہم اپ گریڈز، پریمیئم مصنوعات پر زیادہ توجہ اور آئی فون لائن اپ کے لانچ شیڈول میں ممکنہ تبدیلی شامل ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید