• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاں بحق بچوں کے غم کا مداوا نہیں کیا جاسکتا، قوم سانحہ پمز پر دکھی ہے، حمزہ شہباز

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پمز میں جاں بحق بچوں کے غم کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 2 نومولود بچیوں کی تعزیت کیلئے آیا تھا، کوئی بھی لفظ ان کے غم کو کم نہیں کرسکتا، یہ ایسا گہرا زخم ہے جسے بھرنے میں وقت درکار ہوگا۔ 

حمزہ شہباز نے کہا کہ پوری قوم اس سانحے پر دکھی ہے، ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر اور دلوں کو سکون عطا فرمائے۔

انھوں نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

قومی خبریں سے مزید