اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے ایڈمن بلاک میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایڈمن بلاک میں لگنے والی آگ کی شدت زیادہ نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔
دیوار گرنے کے حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گورنمنٹ اسکول کی دیوار گرنے سے سات افراد ملبے تلے دبے تھے: ایس ایس پی ویسٹ
سوات کے علاقے کبل میں بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوگیا۔ سوات پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد بیٹے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزارت توانائی کو بیڈ گورننس کی مثال قرار دیدیا۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے اوسلو میں شاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے مشترکہ اپوزیشن پر بات ہوئی تھی، سینیٹ و قومی اسمبلی میں جوائنٹ اپوزیشن پر اتفاق ہوا تھا۔
ملزم نے گلی میں کھیلتی ہوئی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا خیبر پختونخوا کی 2 نومولود بچیوں کی تعزیت کیلیے آیا تھا۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا جاں بحق بچوں کے غم کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔
علی خورشیدی نے کہا کہ مجھ سے ابھی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی، اراکین اسمبلی سے گزشتہ شام سے سیکیورٹی واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوا۔
قومی ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری سے مریم نواز کے سوا 6 کروڑ کے خرچ کی رسید نہیں دی جائے گی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اخونزادہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا اعلان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کیا ہے، وہی اس کی قیادت کریں گے۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ سانحہ پمز ہم نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، تحقیقاتی کمیٹی مزید تفصیلات تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے، بہت محتاط انداز میں تحقیقات ہو رہی ہیں، ذمہ داران کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی میں عمر شریف انڈر پاس میں حادثات کی بازگشت سنائی دی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہمارا رابطہ رہتا ہے جس کو کبھی چھپایا نہیں گیا۔