• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد میں نجی اسپتال میں خاتون کی ڈیلیوری سے متعلق معاملے کی مزید رپورٹس آگئیں

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نجی اسپتال میں خاتون کی ڈیلیوری سے متعلق معاملے کی مزید رپورٹس آگئی ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق متاثرہ خاتون کا نجی اسپتال سے بھی کروایا گیا خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ حمل کی تصدیق نہیں کرتا ہے، ایم آر آئی رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہیں۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں پولیس سرجن نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا نجی اسپتال سے بھی کروایا گیا خون کا ٹیسٹ حمل کی تصدیق نہیں کرتا، خاتون کے بلڈ ٹیسٹ میں حمل نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی، خاتون کی ایم آر آئی رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہے، ایم آر آئی کا مقصد آپریشن کے دوران لگائے گئے چیرے کی گہرائی کا جائزہ لینا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران جلد اور دیگر تہوں کو کاٹا گیا، آپریشن کے دوران پٹھوں کو کاٹے جانے کے شواہد نہیں ملے، آپریشن میں ساتوں تہوں کو کاٹے جانے کی نوبت نہیں آئی، ابتدائی تہیں کاٹنے کے بعد ڈاکٹروں کو سائز حمل کے نہ ہونے کا اندازہ ہوگیا، سائز حمل کے مطابق نہ ہونے پر مزید گہرائی میں چیرا نہیں لگایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید