دبئی (عبدالماجد بھٹی) ڈیبیو ٹیسٹ میں رضا اللہ نے دھوم مچادی۔ انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹنگ لائن بالآخر اپنے پرانے رنگ میں دکھائی دی۔ رضا اللہ کی جارحانہ بیٹنگ، قائدانہ انداز میں شان مسعود کی ذمہ دارانہ اننگز، بابر اعظم اور نوجوان اذان اویس کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر اننگز کی شکست کا خطرہ تو ٹال دیا، تاہم انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔