• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بزرگ خاتون کی لاش ملی ہے، منہ پر تکیہ تھا، پولیس

کراچی میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے جوہر آباد میں گھر سے بزرگ خاتون کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے منہ پر تکیہ تھا جبکہ الماری کھلی ہوئی تھی، اہلخانہ کے مطابق خاتون کی موت گھر میں چوری کے دوران ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ نے کہا کہ گھر سے سونے کی 2 چوڑیاں غائب ہیں، واقعے کے وقت خاتون کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی گھر پر موجود نہیں تھے۔

خاتون بلڈ پریشر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، پولیس نے بزرگ خاتون کی لاش اسپتال روانہ کی ہے تاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تفتیش میں لگتا ہے کہ گھر سے کچھ بھی چوری نہیں ہوا ہے، الماری میں 65 ہزار سے زائد کی رقم اور زیورات موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید