• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں وکیل کا موٹرسائیکل سوار پر تشدد


اسکرین گریب
اسکرین گریب

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں وکیل نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں تلخ کلامی کے بعد ایک شخص کو نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ٹریفک وارڈن شہری کی کوئی مدد نہیں کرتا، موٹرسائیکل سوار پر تشدد کا واقعہ مال روڈ صدر پر پیش آیا۔

فوٹیج میں وکیل کو نوجوان موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار کو ٹریفک وارڈن کی جانب حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ٹریفک وارڈن واقعے میں مداخلت کی بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑا رہا۔

وکیل کے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی، تاحال پولیس کو واقعہ سے متعلق کسی فریق کی جانب سے کوئی درخواست بھی نہیں دی گئی۔

دوسری جانب  ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر وکیل کے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے، موقع پر موجود ٹریفک وارڈن چھٹی کرکے گھر جارہا تھا، موٹرسائیکل سوار وکیل مہران اعجاز کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا۔

وکیل نے موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کرکے روکا اور تلخ کلامی ہوئی، ٹریفک وارڈن نے دونوں افراد میں صلح صفائی کروادی تھی، واقعہ افسران بالا کے نوٹس میں نہ لانے پر وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید