• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹس ماؤتھ میں تارکین وطن کے حامی اور مخالفین کے مظاہرے، پولیس کی بھاری نفری تعینات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے شہر پورٹس ماؤتھ میں تارکین وطن کے مخالفین اور حامیوں نے آج پھر مظاہرے کیے۔ دونوں گروہوں نے شہر کے مرکز میں الگ الگ مقامات پر اجتماعات منعقد کیے۔

مظاہروں کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، تاہم بعض مقامات پر کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوا۔ پولیس نے بالاکلاوا پہننے اور چہرے ڈھانپنے پر سخت پابندی عائد کر رکھی تھی تاکہ کسی بھی مجرمانہ کارروائی میں ملوث افراد کی شناخت آسانی سے کی جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پرامن اجتماع ہر شہری کا حق ہے، لیکن کسی کو بھی غنڈہ گردی، تشدد یا عوامی نظم و ضبط خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تارکین وطن مخالف مظاہرین ’’کشتیوں کو روکو‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے، جبکہ دوسرے گروپ کے افراد نفرت کی سیاست کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے اور تارکین وطن کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے کہا کہ چند روز قبل سیاہ بالاکلاوا پہننے والے بعض افراد کی سرگرمیوں سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مکمل اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈوور اور پورٹس ماؤتھ میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید