بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شاہرگ کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پی ایم ڈی سی کول مائن نمبر 151 سے 4 کان کنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔
چیف مائنز انسپکٹر عاطف علی کا کہنا ہے کہ جاں بحق چاروں کانکنوں کی لاشیں اور دونوں زخمیوں کو متاثرہ کان سے نکال لیا گیا۔
عاطف علی نے مزید کہا ہے کہ کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھر جانے کے سبب دھماکا ہوا۔
چیف مائنز انسپکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق چاروں کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے دیر سے تھا۔