مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستانی کرکٹر امام الحق کے خلاف ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کو جعلی انجریز، ڈریسنگ روم لیکس اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے۔
ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ٹیسٹ اوپنر کی پرانی فائل بھی کھل گئی، امام الحق پر پابندی کا بھی امکان ہے۔
امام الحق کی دورۂ انگلینڈ سے قبل دورۂ نیوزی کی انجری پر بھی بورڈ کو شکوک تھے، پچھلی انجری کی انکوائری کے بعد اوپنر پر 2 سال کی پابندی کی سفارش کی گئی تھی۔
سابق ہیڈ کوچ اور سابق سلیکٹر نے حکام سے ملاقات کر کے امام الحق پر پابندی نہ لگانے کی سفارش کی تھی، ایک سابق کپتان نے بھی امام الحق کو پابندی سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔